ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ظہیر انور جپہ نے الوداعی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پرائیویٹ سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ محمد فہیم اور دفتری سید مظفر عباس رضوی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر انور جپہ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمین کی زندگی کا لازمی جز ہے اور محکمہ دونوں شخصیات کی ریٹائرڈ لائف میں کامیابی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہے۔
اس موقع پر سیکشن آفیسر (جنرل) احمد ایاز اور دیگر افسران نے بھی خصوصی شرکت کی۔